اپوزیشن سے ان ڈائریکٹ مذاکرات کا آغازہوچکا جو 9مئی کی معافی سے مشروط : بیرسٹر عقیل

اسلام آباد :(دنیا نیوز) مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے ان ڈائریکٹ مذاکرات کا آغازہو چکا جو نومئی کی معافی سےمشروط ہیں۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ دانیال کےپرائیویٹ بل سےحکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کوبھیج دینا چاہیےتھا، ججزکی تعداد بڑھنی چاہیےاس پربات ہوسکتی ہے،جوسنیئرترین جج ہیں انہوں نےہی چیف جسٹس بننا ہے، ہم کسی کی حق تلفی کی بات نہیں کررہے، ججزکی توسیع ہوئی توسب کوملےگی۔

عدالتوں میں کیسزکا بہت زیادہ بیک لاک ہے، سپریم کورٹ کےکیسزمیں18فیصد اضافہ ہوا ہے ،ججزکی تعداد بڑھنی چاہیے، آئینی ترمیم سے تعداد کم زیادہ ہوسکتی ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ 22اگست کےجلسےکی منسوخی کا محمود اچکزئی کوبھی پتہ نہیں تھا، محمود اچکزئی کی مذاکرات کی بات کوخوش آئند سمجھتےہیں، اپوزیشن سے ان ڈائریکٹ بات چیت کا آغازہوچکا ہے جو براہ راست ٹاک نومئی کی معافی سےمشروط ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں