جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم، توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ منسوخ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
لارجر بنچ کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کی سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کو سماعت نہیں ہو سکے گی۔
ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ نئی کازلسٹ میں جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو مہم میں ملوث لوگوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے ایف آئی اے اور حساس ادارے سے آئندہ سماعت تک رپورٹس بھی طلب کر رکھی ہیں۔