پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی بازیابی کیلئے آئی جی اسلام آباد فوری ہائیکورٹ طلب
اسلام آباد:(دنیانیوز) پی ٹی آئی رہنما اور وکیل شعیب شاہین کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو دوپہر ڈھائی بجے طلب کررکھا ہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کے بھائی عمیر بلوچ کی درخواست پر حکم جاری کیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایس ایچ او کو بھی طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو کل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔