پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتار ی کی درخواستوں پر دلائل طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

سنگجانی جلسے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ تاننے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، احمد چٹھہ، شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کردیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، عدالت نے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کر لئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا تھا، جوڈیشل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے وکلاء کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں