گوجرہ: بے قابو ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک خواتین کو کچل دیا، 4 جاں بحق

گوجرہ: (دنیا نیوز) گوجرہ میں بے قابو ٹرک تلے کچلے جانے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

بے قابو ٹرک نے مہندی کی تقریب میں شریک خواتین کو کچل ڈالا، جاں بحق ہونے والی خواتین میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوگئیں۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ شامل ہیں، بدقسمت خواتین سڑک کنارے مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے کھڑی تھیں، حادثے کی اطلاع پر خوشیوں بھرے گھر میں ماتم بچھ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں