حکومت پنجاب نے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لگادی

لاہور : (دنیانیوز) حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCAT کیلئے دفعہ 144 لگا دی، صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لاگو ہو گی، لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان شامل امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،

امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں