وائس چانسلرز کی تعیناتی کا معاملہ: وزیرا علیٰ اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات متوقع
لاہور: (دنیا نیوز) وائس چانسلرز کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہو گئی۔
وائس چانسلرز کی سمری پر دستخط کرنے کا معاملہ تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات متوقع متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک دو روز کے اندر وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر کی ملاقات طے کی جا رہی ہے، اہم شخصیات کی ملاقات کے بعد یونیورسٹیز کا معاملہ حل ہوگا۔
گورنر پنجاب کی جانب سے سمری میں شامل امیدوار وائس چانسلرز پر گلے شکوے کیے جائیں گے، گورنر پنجاب پہلے ہی وائس چانسلرز کی سمری پر اختلافات کا اظہار کرچکے ہیں۔