کراچی میں نوجوان بس سے گر کر جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نوجوان بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں پیش آیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ عمان شاہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نوجوان کے گارمنٹس فیکٹری کی بس سے گرنے کا بتایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔