پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہورہا ہے، رواں سال 100 ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر تحقیقات کرنی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں