اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، ‎پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آمنہ احسن نے 1001 نمبرز لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈ ‎آغا خان کے مطابق ہائرسیکنڈری سکول کی نزراہ جمال نے 994 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کی سیدہ علیزہ ایاز نے 992 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 23 ہزار 671 امیدوار شریک ہوئے، پری انجینئرنگ گروپ کے 11 ہزار 122 امیدوار کامیاب قرار پائے، ‎پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 46.99 فیصد رہا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں