ملک میں 40فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں:حافظ نعیم
کراچی:(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ ملک میں 40فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
کراچی میں آن لائن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ4 کروڑبچے تعلیم سے محروم ہیں، آنے والے دور میں آئی ٹی اورآرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دورہوگا، ہرشعبے میں آپ کو جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا تعلیم کے متعلق سوچنے کا وقت ہی نہیں، کرپشن اور گھوسٹ سکولوں کے باعث صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرلیا، ہے کہ 13 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر مفت آئی ٹی کی تعلیم دینی چاہئے اورمفت تعلیم دی جاسکتی ہے، لیکن حکومتیں مال سمیٹنے میں لگی ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کی تعلیم و مختلف کورسسز کرارہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ خط غربت سےنیچے زندگی گزاررہےہیں، اسلامی جمعیت طلبہ نے مختلف کمپنیوں سے رابطہ کرکے نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی پروگرام بنایا۔