کیری ڈبہ اور کار میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 4 افراد شدید زخمی
وزیرآباد: (دنیا نیوز) کیری ڈبہ اور کار میں تصادم سے کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ سیالکوٹ روڈ رندھیر موڑ کے قریب پیش آیا، لالہ زار کالونی کے ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈرائیور کے ہمراہ سیالکوٹ جارہے تھے، کیری ڈبہ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیی، کیری ڈبہ کے جاں بحق ہونے والے ڈرائیور اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔