لاہور : نشترکالونی میں سلنڈر پھٹنے سے مزدور جاں بحق
لاہور:(دنیا نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں سلنڈر پھٹنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فیکٹری کے ایئر کنڈیشنڈ کی مرمت کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں کام کرتا مزدور آ گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 45 سالہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔