نوازشریف نے کہا اچھا ہوتا مودی بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہوتے، بھارتی صحافی
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے ملاقات کی ہے۔
بھارتی خاتون صحافی برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچی ہیں۔
ملاقات کے حوالے سے برکھادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں، انہیں پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا ایک موقع نظر آرہا ہے۔
بھارتی صحافی نے بتایاکہ نواز شریف کا کہنا تھاکہ اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرتے۔
برکھادت نے کہا کہ نواز شریف نے ان سے کہاانہیں امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا دورہ بھارت اورپاکستان میں دلچسپی سےدیکھاجائےگا۔