شہداد کوٹ: دو کمسن چچا زاد بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) گاؤں صالح چانڈیو میں دو کمسن چچا زاد بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 7 سالہ عثمان چانڈیو اور 12 سالہ بچی رافعہ چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کھیل کے دوران پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جا گرے، جاں بحق بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔