سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ روڈ صبح سویرے 6 بجے سے رات 11 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی، بھاری گاڑیوں کا راولپنڈی میں داخلہ مکمل بند رہے گا۔
سی ٹی او کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ سے ملحقہ 5 سڑکوں پر بھی ڈائیورشن ہو گی، متبادل روٹ ترتیب دیدیئے گئے، فوجی ٹاور، چوہان چوک، عمار چوک، گلزار قائد پر ڈائیورشن ہو گی۔
بینش فاطمہ نے کہا کہ کورال چوک مکمل بند ہو گا، مری روڈ سے اسلام آباد براستہ فیض آباد ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ چاندنی چوک سے سید پور روڈ براستہ نائنتھ ایونیو اسلام آباد میں داخلہ کا راستہ کھلا رہے گا، چاندنی چوک سے ڈبل روڈ تک رسائی جز وقتی بند کی جا سکتی ہے۔