حکومت کے نمبرز پورے نہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں: عمر ایوب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کئے جا رہے ہیں، اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں، ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا، میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، مقداد علی خان اس وقت لاپتہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں