بچوں کی سمگلنگ کا الزام: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: (دنیا نیوز) بچوں کی سمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں بچوں کی سمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت صارم برنی کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ صارم برنی کو امریکا سے واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

وکیل صفائی نے مزید کہا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کو سمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظور کی جائے۔

بعدازاں کراچی کی مقامی عدالت نے بچوں کی سمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں