انگلش بیٹر بین ڈکٹ کا دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ بارے تبصرہ جاری

ملتان: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اپنا تبصرہ جاری کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ آج پچ پر سپن زیادہ ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مزید سپن ہوگا۔

بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ کل کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز کریں، آخری سیشن کے آخر میں پاکستانی سپنرز نے اچھی بولنگ کی۔

اپنی سنچری پر بات کرتے ہوئے بین ڈکٹ نے کہا کہ سنچری کرنے کے بعد ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، چوتھی اننگز اس پچ پر آسان نہیں ہوگی۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، زیادہ سویپ شاٹس کی کوشش نہیں کی۔

خیال رہے بین ڈکٹ نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 114 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں