فوت شدگان کے نام پر جاری سمز کی بندش کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش کا 15 اکتوبر سے آغاز ہوگیا۔

پی ٹی اے کا نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کیخلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہل خانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہل خانہ سمز اپنے نام کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سمز ٹرانسفر کرانے کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم اور سم زیراستعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں