سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا، ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار675 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں