دوران پرواز شوہر کو دل کا دورہ پڑنے سے خاتون نے جہاز بغیر تجربے کے اتار لیا
کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک) امریکا میں ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ رپورٹ ہو جس میں دوران پرواز شوہر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد خاتون نے بغیر کسی تجربے کے خود ہی جہاز بحفاظت اتار لیا۔
واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں 69 سالہ امریکی خاتون نے جہاز اڑانے کے تجربے کے بغیر اپنے نجی طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔
یوون کینان ویلز اپنے شوہر ایلیوٹ ایلپر کے ہمراہ نجی طیارے میں لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ائیرپورٹ سے کیلیفورنیا جارہی تھیں۔
خاتون کے 78 سالہ شوہر ایلیوٹ خود جہاز اڑا رہے تھے جو پرواز کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے، شوہر کے بے ہوش ہونے پر یوون نے گھبراہٹ کے عالم میں ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوون نے طیارے کا رخ قریبی ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور چند منٹ بعد طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا، طیارے کے اترنے کے فوراً بعد ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا لیکن اس کے باوجود یوون کے شوہر ایلیوٹ ایلپر جانبر نہ ہو سکے۔