عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا سستا ہو گیا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکٹیس میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالرز کمی سے 2653 ڈالرز کا ہوگیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا۔