پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل 5 روپے مہنگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمت 5 روپے بڑھا دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 251.29 روپے ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔