ایف بی آر حلف نامے کی شرط موخر کرے : صدر کراچی چیمبر کا مشورہ

کراچی :(دنیا نیوز) کراچی چیمبرکے صدر نے ایف بی آر کو حلف نامے کی شرط موخر کرنے کا مشورہ د ے دیا۔

شہر قائد کے چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ حلف نامے کے بعد بہت ہی الجھا دینے والی صورتحال ہے، ایف بی آر بتائےہم اپنی خریداری کس سے کریں؟ خریداری کیلیے ایس او پیز مہیا کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چیک کرتے ہیں کہ فروخت کنندہ بلیک لسٹ میں ہے یا نہیں، آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کو اپنانے سے ایف بی آر میں افرادی قوت کی تعداد میں کمی آئے گی، ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت بہت سی چیزیں اچھی ہیں لیکن اس میں کئی مسائل اور خامیاں بھی ہیں۔

جاوید بلوانی کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کو تاجر برادری اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، کاروبار بلکہ معیشت کے لئے بھی سازگار ماحول پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں