کامران غلام ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی کھلاڑی
ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان بلے باز کامران غلام نے ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کر دی۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں سیدھے ہاتھ کے بلے باز نے 192 گیندوں پر اپنے 100 رنز مکمل کئے، کامران غلام پہلے میچ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
کامران غلام سے قبل یہ اعزاز عباد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود نے حاصل کیا۔
اپنے ٹیسٹ ٹیبیو پر سنچری بنانے والوں میں توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم، عابدعلی اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔