لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، محکمہ ماحولیات کا ریڈ الرٹ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹے میں سموگ والی بھارتی ہواؤں کا رُخ پاکستان کی طرف ہوگا۔

بین الاقوامی اداروں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

الرٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے جارہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوجہ ضروری کام آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں