امریکی مشن برائے پاکستان کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی مشن برائے پاکستان کی جانب سے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی مشن کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر 9 نومبر کے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ شہریوں اور فوجیوں کے خلاف ایسے دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکے۔