توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جانا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں