خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام کالجوں سے یتیم بچوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ کالجوں میں داخل یتیم طلبہ کو دیا جائے گا، اس کارڈ کے ذریعے تمام یتیم طلبہ کو فیس میں رعایت دی جائے گی جبکہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے یتیم طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
تمام کالج سربراہان کو متعلقہ ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔