پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع تیل کمپنیز کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں