پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، زراعت پر سپر ٹیکس بل پر مشاورت
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے زراعت پر سپر ٹیکس کے بل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے زراعت پر سپر ٹیکس کا مسودہ نہیں ملا۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس کے حوالے سے مسودہ ملے گا تو فیصلہ کریں گے کہ اس کے حق میں ووٹ دینا ہے یا نہیں۔
پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا کے سوال پر علی حیدر گیلانی نے جواب دیا کہ یہاں پاور کسی کے پاس ہے؟۔