مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کےفورم پرآج بھی حل طلب ہے: رانا قاسم نون

اسلام آباد :(دنیا نیوز) چیئرمین کشمیرکمیٹی رانا قاسم نون کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کےفورم پرآج بھی حل طلب ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری کے ہمراہ چیئرمین کشمیرکمیٹی رانا قاسم نون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہیں ہورہا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا وہی نریندرمودی کشمیر میں کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم روکے۔

چیئرمین کشمیرکمیٹی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرپرغیرقانونی قبضہ کررکھا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں