سموگ کی شدت میں کمی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد صوبے میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
صوبے بھر میں فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگیا، سکول کھلنے کا وقت صبح پونے 9 بجے سے پہلے نہیں ہو گا، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سکول میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 288 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک جا پہنچا ہے۔