بڑوں کی طرح بچے بھی عزت اور وقار کے مستحق ہیں : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور: (دنیانیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے بڑوں کی طرح بچے بھی عزت اور وقار کے مستحق ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور ان پر توجہ دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرپرسن نے کہاکہ  چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا اور لاوارث بچوں کو ریسکیو کرنے کے بعد خودمختاری کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنا رہا ہے، تمام بچوں کو اپنے تحفظ، ڈویلپمنٹ، سروائیول اور فیصلہ سازی کا حق حاصل ہے، بچوں کو تعلیم، ترقی اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

سارہ احمد کا مزید کہنا تھا بچوں کے حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں