مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے: اسحاق ڈار

قاہرہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ڈی ایٹ وزرا کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اجلاس سے تمام رکن ممالک مستحکم ہوں گے اور مشترکہ طور پر مستفید ہوں گے، غزہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تشویش کا باعث ہے، لبنان اور شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی قابل تشویش ہے۔

واضح رہے اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں