یونان کشتی حادثہ: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست پر حکومت ودیگر کو نوٹس

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، حکومت انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دیا جائے اور عدالت انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے دائر درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں