ڈیرہ غازی خان : ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، تین افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان:(دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان روڈ غازی گھاٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تینوں افراد موقع پردم توڑ گئے جبکہ دوافراد زخمی ہوئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ابتدائی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں