کھانا بنا سکتی ہوں، لگتا ہے کہ اب شادی کرنے کیلئے تیار ہوں: ہانیہ عامر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔

اداکارہ ایک نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظرآئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنا لیا، ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی نظر آئیں۔

اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں اورانہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں، اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی۔

جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلا دیا یہ کہہ کہ کیا ہی کرلیں گے وہ چلا دو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں