گورنر ہاؤس سندھ میں افطار ڈنر پر قرعہ اندازی، پلاٹ، دکان، موٹر سائیکل تقسیم

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان المبارک کے تحت 23 ویں افطار ڈنر کے شرکا کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔
120 گز کے پلاٹ کی قرعہ اندازی بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کی، جس میں حسن بلال کا نام نکلا، موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی جاپان کے قونصل جنرل نے کی جس میں عبد الرحمان کا نام نکلا۔
افطار ڈنر میں دکان کی قرعہ اندازی ارشد ولی محمد اور حمزہ نقوی نے کی جس میں محمد شاہد کا نام نکلا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی 3 افراد ٹینکر نے قتل کر دیئے، اس پر قانون سازی ہونی چاہئے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک گردی ، دہشت گردی سے کم نہیں، میرے آواز اٹھانے پر کچھ کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنا رہے ہیں جو فلاپ ہو رہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے ساتھ بنائیں گے، گزشتہ ایام میں قرعہ اندازی میں نکلنے والے پلاٹ کے خوش نصیب زوہیب احمد کو فائل بھی دی گئی۔