بانی پی ٹی آئی کو پیرول پررہا نہیں کیا جائے گا،طلال چودھری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوپیرول پررہا نہیں کیا جائےگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاقتدارسنبھالتےہی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا، امریکی بل سے متعلق پی ٹی آئی والےخواب دیکھ رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہشات آج کےدن تک پوری نہیں ہوسکیں، امریکا کےکسی فرد نہیں ریاست کےساتھ تعلقات ہے، پی ٹی آئی پاکستان کےخلاف لابنگ کررہی ہے، یہ تو کہتے تھ ےٹرمپ کےحلف لینے سے پہلے ہی عمران کان باہرآجائیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا امریکی بل سےمتعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ تھوڑا سا انتظارکرلیں یہ صورتحال بھی ڈیفیوزہوجائے گی، پی ٹی آئی ریاست کوبلیک میل کرکے اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکتی، ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔

طلال چودھری نے کہا کہ یہ کسی نہ کسی طریقےسےاین آراولینے کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو پیرول پررہا کرنےکی کوئی سوچ نہیں ہے،اور نہ ہی انہیں رہا کیا جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف بطورجماعت قومی سلامتی کمیٹی میں شریک ہوسکتی ہے،وہ اپنی غلط فہمی دورکرلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں