ٹھٹھہ: مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک بچی زخمی
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ میں خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔
تاریخی شہر ٹھٹھہ کے علاقہ پیر پٹھو میں دو بھائی 10 سالہ اشرف اور 7 سالہ محمد ابڑو خستہ حال مکان کی دیوار تلے آ کر جاں بحق ہوئے جبکہ ان کی 5 سالہ بہن نورین زخمی ہوئے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کمرے میں سو رہے تھے جب کمرے کی دیوار ان کے اوپر گر گئی اور وہ دب کر جاں بحق ہو گئے۔