کئی شہروں میں دھند ہی دھند، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہی دھند، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔

دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا، لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹر ویز پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی، ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دے دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں