اسحاق ڈار کا ترکش وزیرخارجہ سے رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے 10 جنوری کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر گفتگو کی، فریقین نے جدہ میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس کے بروقت انعقاد کا خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے گزشتہ رات بنگلہ دیشی مشیر خارجہ توحید حسین سے گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے 10 جنوری کو جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے غیر معمولی اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں