شکارپور: کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 1 مسافر جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت 12 زخمی

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا۔

حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت 12 مسافر زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ٹھل سے کراچی جا رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں