عارف والا:گیس لیکج سے ہولناک آتشزدگی، ماں اور 2 کمسن بچیاں جاں بحق
عارف والا: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 2 ای بی میں گیس لیکج کے باعث خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کمرے میں گیس سلنڈر سے چولہا جلایا جا رہا تھا اور اچانک گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے ماں اور اس کی دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے دوران شوہر شدید جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت اور 3 سالہ گلشن شامل ہیں۔