مذاکرات کامیاب، عمران خان کی بہنوں کا فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم
راولپنڈی: (دنیا نیوز) مذاکرات کی کامیابی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا ختم کر دیا۔
پولیس سے مذاکرات کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئیں، علیمہ خان اور ان کی بہنیں اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئیں، دھرنے کے مقام سے کارکنان بھی واپس گھروں کو روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر ان کی بہن علیمہ خان نے 11 گھنٹے تک فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، شاہد خٹک و دیگر بھی دھرنے میں شریک تھے۔