ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا
لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے گر گیا۔
لہہ منفی 12، سکردو منفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 8، گلگت منفی 7، بگروٹ، ہنزہ منفی 6 اور قلات میں منفی 5 ڈگری رہا، مری منفی ایک، کوئٹہ اور مظفر آباد میں صفر ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد، پشاور میں ایک جبکہ لاہور اور سکھر میں درجہ حرارت دو ڈگری رہا۔