سانحہ گل پلازہ: جڑواں شہروں کی انتظامیہ بھی متحرک، عمارتوں کا سروے، انتظامات ناقص قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی کے پلازہ میں ہولناک آتشزدگی کے بعد جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات کا سروے کیا، بیشتر عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے انتظامات کا فقدان سامنے آیا، متعدد اہم عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم غیرفعال رہا۔

درجنوں کمرشل پلازوں اور نجی عمارتوں میں آگ سے تحفظ کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے، فائر سیفٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے والی عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں