بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حیدرآباد: (دنیا نیوز) مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی، جوکہ امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال، حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں